منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

سی این این کے بانی دنیا سے رخصت ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: میڈیا کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے، سی این این کے بانی ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئے، عظیم شخصیت کے انتقال پر عالمی میڈیا، سیاسی شخصیات اور صحافیوں نے انہیں جدید نشریاتی صحافت کا معمار قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیڈ ٹرنر کے قائم کردہ عالمی نیوز نیٹ ورک سی این این نے گزشتہ روز ان کی وفات کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیڈ ٹرنر نے 1980 میں ’کیبل نیوز نیٹ ورک‘ (سی این این) کا آغاز کیا، جو دنیا کا پہلا مستقل 24 گھنٹے خبریں نشر کرنے والا چینل تھا۔ ابتدا میں اس منصوبے کو شدید تنقید اور شکوک کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ بعض ناقدین اسے طنزیہ انداز میں ’چکن نوڈل نیٹ ورک‘ بھی کہتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ یہ نیٹ ورک عالمی میڈیا کا ایک طاقتور ستون بن کر سامنے آیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ٹیڈ ٹرنر کو ’نشریاتی تاریخ کی عظیم شخصیات میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اچھے مقصد کے لیے کھڑے ہونے کو تیار رہتے تھے۔

امریکا اور ایران ایک دوسرے سے اتنے دور نہیں جتنے نظر آ رہے ہیں، سی این این

سی این این کے موجودہ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو مارک تھامسن نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم شخصیت تھے جن کے کندھوں پر کھڑے ہو کر ہم نے یہ ادارہ بنایا۔ وہ نڈر، جرات مند اور اپنی سوچ پر مکمل اعتماد رکھنے والے لیڈر تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں