ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

تہران میں سی این این رپورٹنگ ٹیم اسرائیلی اور امریکی حملے میں بال بال بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران :  امریکی خبر رساں ادارے سی این این رپورٹنگ ٹیم اسرائیلی اور امریکی حملےمیں بال بال بچ گئی، رپورٹنگ ٹیم نے حملے سے پہلے بھاگ کر جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ کی رپورٹنگ ٹیم ایران کے دارالحکومت تہران پر ہونے والے حالیہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران بال بال بچ گئی ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ٹیم تہران میں رپورٹنگ کر رہی تھی کہ اچانک جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کی آوازیں آئیں اور صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ٹیم نے فوری طور پر وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

ٹیم کے وہاں سے نکلتے ہی زور دار دھماکے ہوئے جنہوں نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

حملے کے اگلے روز جب سی این این کی ٹیم دوبارہ مشرقی تہران میں متاثرہ مقامات پر پہنچی، تو وہاں رہائشی علاقوں میں ہونے والی تباہی دیکھ کر حیران رہ گئی۔

سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے متعدد رہائشی عمارتوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان رہائشی علاقوں پر ہونے والی شدید بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ رپورٹ ان دعوؤں کی نفی کرتی ہے جن میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی بات کی جا رہی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں