تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حب میں کوچ حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ علی الصبح صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں بیلہ سے 35 کلومیٹر دور لنگڑاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ تاہم شہری علاقے سے دور ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں تاخیر ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے تصدیق کی ہے کہ کوچ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے جب کہ 5 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے اور یہ کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی۔

حمزہ انجم کے مطابق تمام مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے اور ان کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کراکے شناخت کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا  کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے شامل ہیں جن کی پہچان ان کی جسامت کے باعث کی گئی باقی لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ان میں مرد و خواتین کی تفریق کرنا فی الوقت ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بیلہ میں المناک ٹریفک حادثے اور درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -