The news is by your side.

Advertisement

‘کوچز فیصلہ مسلط نہیں کرتے، کپتانی میں کوئی دقت نہیں’

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ یونس خان، مشتاق اور مصباح الحق کی رہنمائی حاصل ہے لیکن وہ ہم پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کرتے۔

بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزکانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بطور کپتان کوئی دقت محسوس نہیں کرتا مجھے اندازہ ہے کہ بیٹنگ میں تسلسل نہیں رہا جس کے لیے بھرپور محنت کررہا ہوں۔

کپتان نے کہا کہ کشمیر پر جو قوم کا مؤقف ہے وہی ہمارا ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کھیل میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے موسم کی صورحال بدلتی رہتی ہے یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا کیونکہیاسر نے ماضی میں میچزجتوائے ہیں ان پر بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے، اچھی بیٹنگ کے ساتھ بڑا ٹوٹل بنائیں گے، بولنگ اٹیک میں تجربہ کم ہے مگر پیسرز باصلاحیت اور پرجوش ہیں اور بغیر کسی دباؤ اور خوف کے کھیلیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں