تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں‘‘

کراچی: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف پی سی بی کے فیصلوں پر کڑی تنقید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے پی سی بی کے فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی والے پہلے غلط فیصلے کرتے ہیں پھر انہیں درست کرنے کے لیے مزید غلطیاں کرتے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کپتان بنانے کے چکر میں کئی نوجوان کرکٹرز کو ضائع کیا جاچکا ہے، پہلے سرفراز کو کپتان بنا کر ضائع کیا اب بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی۔

سابق چیئرمین نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ جب کرکٹرز تجربہ کار ہوجائیں تو انہیں کپتانی سونپی جائے۔

مزید پڑھیں: ‘مصباح کو دیوار سے لگا دیا گیا’

مصباح الحق کے دو عہدے اپنے پاس رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ دو عہدے کوئی نہیں چلا سکتا، مصباح الحق کو صرف چیف سلیکٹر بنانا چاہئے تھا، وہ کپتان اچھے تھے لیکن کوچنگ ان کے بس کی بات نہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرکے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، جسے چاہیں کوچز بنائیں، بورڈ کی مینجمنٹ اچھی نہیں ہوگی تو نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -