بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

کوئلہ سستا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 جون 2026): کوئلے کی درآمد پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس 3 فی صد سے کم کر کے 1 فی صد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کوئلے کی درآمد پر ویلیو ایڈیشن ٹیکس 3 فی صد سے کم کر کے 1 فی صد کرنے کی اجازت دے دی، کم از کم ویلیو ایڈیشن سیلز ٹیکس میں کمی سے صنعتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ، بجلی اور دیگر صنعتوں کے لیے درآمدی کوئلہ سستا ہونے کی توقع پیدا ہو گئی ہے، ویلیو ایڈیشن ٹیکس میں کمی سے پیداواری لاگت کم اور کاروباری لاگت میں کمی آئے گی، ٹیکس میں کمی سے صنعتوں کے ورکنگ کیپیٹل پر دباؤ کم ہوگا۔


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


ذرائع کے مطابق حکومت صنعتی سرگرمیوں اور پیداواری شعبے کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے، ایکسپورٹرز پر ایک فی صد وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری طرف تیل و گیس کمپنیوں کے ونڈ فال منافع پر 70 ارب کی لیوی عائد کرنے کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کر دی ہے، جس سے تیل و گیس کی کمپنیوں پر انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی کے تحت ونڈ فال لیوی عائد کرنے کی وفاقی حکومت کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں