تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چین: کوئلے کی کان میں لفٹ گرگئی‘ 17 کان کن ہلاک

بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سترہ کان کن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ‘ کوئلے کی صنعت میں یہ ایک اور اندوہناک حادثہ ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوناک واقعہ جمعرات کے روز شمال مشرقی چین کے صوبے میں پیش آیا، جب کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کان کن لفٹ کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے تھے کہ اچانک لفٹ گر گئی، جس کے نیتجے میں سترہ چینی کان کن موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے.

نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم نے امدادی آپریشن شروع کیا تاہم انہیں جائے حادثہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگا اور وہ آج اس مقام تک رسائی حاصل کرپائے جہاں حادثہ ہوا تھا۔ تاخیر کے  سبب زیادہ جانی نقصان ہوا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضوابط کے مبینہ طورپرسنگین خلاف ورزیوں پرکمپنی کے دو اہلکاروں کو تفتیش کے لئے تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ حکومت نے کول کمپنی کے مینیجر کو عہدے سے معطل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا کول پروجیکٹ ہے، جبکہ اس قسم کے حادثات بھی وہاں معمولات میں شامل ہیں ، گذشتہ سال دسمبر میں کام کے دوران کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث مبینہ طور پر 59 کان کن ہلاک ہو ئے تھے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں تینتیس کان کن کوئلہ کی کان کے اندر دھماکے سے ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اسی سال کم از کم 18 کان کن ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -