تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کے تین بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردئیے

ریاض: عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مارب شہر کی فضا میں تباہ کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک میزائل مارب شہر کی فضا میں ہی تباہ کردئیے۔

عینی شاہدین کے مطابق بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کی کارروائی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عرب اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے پھینکے گئے تھے تاہم اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور انہیں فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی حوثی باغیوں نے اسی علاقے میں عرب اتحادی فوج کے مقامی ہیڈ کوارٹر کو دو بیلسٹک میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تھی تاہم بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردئیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: عرب اتحاد نے حوثیوں کا داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا

دوسری جانب حوثی باغیوں نے مغربی شہر الحدیدہ میں خوراک کے مراکز اور ایک کارخانے پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں یہ تمام کارخانے جل کر راکھ ہوگئے۔

خیال رہے کہ حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ میں کارخانوں پر یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب اقوام متحدہ نے یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں شروع کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے مندوب مارٹن گریفیتھ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن میں جنگ بندی کے لیے اپنی تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز میں فریقین پر حملے روکنے اور قیدیوں کو رہا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -