The news is by your side.

اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، پروپیگنڈے سے عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، قوم بالخصوص نوجوانوں کو  ان مسائل سے بچانے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کو مختلف خطرات کا سامنا رہا، قوم اور مسلح افواج نے بہادری، کامیابی سے چیلنجز کا سامنا کیا.

انھوں نے کہا کہ جس مقصد کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، اسے حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے، ضرورت ہے کہ اب ہم کھڑے ہوں اورترقی کریں۔

ISPR PRESS RELEASE – 344/2018Rawalpindi, 19 November 2018: Participants of National Security Workshop – 20 visited General Headquarters today. After a briefing on security situation of Pakistan, challenges and Response participants had an interactive session with Chief of Army Staff (COAS), General Qamar Javed Bajwa.COAS said that Pakistan had been subjected to various threats especially during the last two decades. He said that Pakistani nation and its armed forces have bravely and successfully stood up to these challenges and is on a positive trajectory to defeat it effectively. COAS said that we are now confronting hybrid conflict where focus is shifting to subversion on religious, sectarian, ethnic and social issues. This needs a comprehensive national response. He emphasised that we now have a greater responsibility to ensure that our people, especially youth stay aware and steadfast against propaganda onslaught being launched through soft offensive. It’s our time to rise and progress and we must grasp the opportunity achieved after countless sacrifice. National Security Workshop is an annual event at the National Defence University participated by representatives from all segments of society.

Posted by Maj Gen Asif Ghafoor on Monday, November 19, 2018

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج نےان خطرات کوشکست دی ہے، اب ہم ہائبرڈعسکریت سے نبرد آزما ہیں، اس جنگ میں مذہبی، فرقہ ورانہ، لسانی، سماجی ایشوز کو دیکھ رہے ہیں، ہائبرڈ شکل میں قومی اور مربوط جواب دینے کی ضرورت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے، قوم بالخصوص نوجوانوں کو ان مسائل سے بچانے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا.

Comments

یہ بھی پڑھیں