The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان صورتِ حال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں اور دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اینگس جے کیمبل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ جنرل اینگس جے کیمبل نے افغان صورتِ حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل اینگس نے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔ جنرل اینگس نے دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا عہد کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں