The news is by your side.

Advertisement

تھر میں امدادی کارروائیاں: آرمی چیف کی جوانوں کو شاباش

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تھر میں فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے پاک فوج قومی منصوبوں میں بڑھ چڑ کر اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا حیدرآباد گیریژن کادورہ کیا اور افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ فوج نے تھر کے ایک لاکھ 90 ہزار خاندانوں میں 4 ہزار ٹن راشن تقسیم کیا۔

بریفنگ میں آرمی چیف کو یہ بھی بتایا گیا کہ تھر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے لائیو اسٹاک کی بحالی کے اقدامات کیے گئے جبکہ عوام کے لیے مختلف میڈیکل کیمپس بھی تعمیر کیے گئے جن سے 1 لاکھ 61 ہزار مریضوں نے استفادہ  کیا۔

آرمی چیف نے جوانوں اور افسران کے جذبے سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہاکہ پاک فوج قومی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہی ہے، پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں