The news is by your side.

Advertisement

اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف مہمات سےآگاہ ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف جاری مہمات سے آگاہ ہیں۔

راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔

ہیڈکوارٹرآمد پر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال اور میجرجنرل عابد رفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی جنرل راحیل شریف کو نئی فورس کے قیام اور پاک چین اقتصادی راہداری کے سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلئے پر امن ماحول کی ضرورت ہے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ عوام کا معیار زندگی بدل دے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا خواب پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔

پاک فوج اقتصادی راہداری کو سیکیورٹی فراہم کرے گی اور یہاں کام کرنے والوں کو بھی مکمل حفاظت کریں گے تاکہ ہر قیمت پر اقتصادی راہدا ری جیسا حسین خواب یقینی بنایا جا سکے۔

جنرل راحیل شریف نے اسپیشل سیکورٹی ڈویژن کو دیگراداروں اور ایجنسیوں سے بھی رابطوں کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں