ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سازشی عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ضلع خیبر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے وادی تیراہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور بارڈر کنٹرول اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے جوانوں کی آپریشن تیاریوں اور عزم کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قبائلی عوام اور فورسز کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ مضبوط ہوئی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ جاری ہے، دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، بھاری قربانیوں سے حاصل کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کورہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں