کرنل سہیل عابد کا نمازہ جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت
The news is by your side.

Advertisement

کرنل سہیل عابد کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، آرمی چیف کا اظہار رنجیدگی

aراولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ جب بھی میرا کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جسم کاکوئی حصہ جدا ہوگیا، آئی ایس کے مطابق شہید کرنل سہیل عابد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید کرنل سہیل عابد کا نماز جنازہ آرمی قبرستان میں ادا کیا گیا جس میں آرمی چیف آف اسٹاف سمیت ملٹری و سول افسران اور جوانوں سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل سہیل عابد کے اہل خانہ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ‘جب بھی میرا کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جسم کا کوئی حصہ جدا ہوگیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ جوان کی شہادت کی خبر سُن کر رات گزارنا میرے لیے مشکل ہوتی ہے،  پاک فوج کے تمام جوان وطن کے دفاع کےلئےکسی بھی قربانی کےلئےپرعزم ہیں۔

کچھ دیر قبل شہید کرنل کا جسد خاکی راولپنڈی پہنچایا گیا جہاں آرمی قبرستان راولپنڈی میں اُن کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جنازے کی نماز میں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، اہل خانہ سمیت سول و ملٹری افسران اور جوانوں نے شرکت کی اور سہیل عابد کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

شہیدکرنل سہیل عابدکو آبائی علاقے بھارہ کہو کےقریب بوباری  میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاگیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خفیہ اطلاع پر  خود کش بمباروں کی موجودگی پر چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سلمان بادینی ہلاک ہوا تھا، مذکورہ شخص ہزارہ برداری کے کئی لوگوں اور متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، عبدالقدوس بزنجو

دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران آپریشن کی قیادت کرنے والے کرنل سہیل عابد نے جام شہادت نوش کیا، جنہیں تمام سیاسی و مذہبی شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں