جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

یو اے ای سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امارات کے پاکستان میں تعینات سفیر نے ملاقات کی۔ اس دوران دفاعی، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔

ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف اور سفیر میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین کے لیے یو اے ای کی جانب سے امداد کو سراہا جبکہ یو اے ای سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں یو اے ای کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، یو اے ای سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں