کراچی: آرمی چیف نے پی ایس ایل سیزن فور کے کامیاب انعقاد پرمداحوں، ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر سیکیورٹی اداروں، ٹیموں اور مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ممکن ہوا، اللہ پاکستان کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ ہمیشہ پاکستان پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہے، آرمی چیف کے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی موجود ہے۔
COAS congrats all on successful organisation of PSL especially PCB, all teams, organisers, administration, Pak Rangers Sindh, Sindh Police, LEAs & people of Karachi.
“All praises to Almighty Allah. May Allah continues His blessings upon Pakistan. Amen.”, COAS.#PakistanZindabad— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 17, 2019
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی۔
پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔