The news is by your side.

Advertisement

کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح: آرمی چیف، صدر مملکت کی قومی ٹیم کو مبارک باد

روالپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنےپرقومی ٹیم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نےعمدہ کھیل پیش کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کےکھیل کامعیار بہت اچھا تھا، عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کی مبارک باد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر  مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’فتح کو خطےاور عالمی امن کےنام کرناچاہیے، پاکستان کو اپنےکھلاڑیوں پرفخرہے‘۔

وزیر اعظم عمران خان کی مبارک باد

وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کانام روشن کرنےوالی ٹیم پر ہمیں فخرہے‘۔

معاونِ خصوصی کی مبارک باد

دوسری جانب معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹیم نے عالمی کپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں دعا گو ہوں کہ قومی ٹیم اسی جذبے اور لگن سے کھیلتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کو ہرا کر پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

یاد رہے کہ لاہور میں جاری کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو شکست دے کر 2020 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑا ، قومی کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں