منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے امریکا سےڈو مور کا مطالبہ کیا، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

روالپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں آرمی چیف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا اورڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے  واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکا کا غیر مشروط ساتھ دیا۔

اے آر وائی کے پروگرام پاوے پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنر ل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے جیمزمیٹس کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک اچھے ماحول میں جاری رہی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر کے سامنے ڈو مور کا نکتہ اٹھایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مین اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے تاہم ہمارے تعلقات وقتی نہیں بلکہ دیرپا امن کے لیے ہونے چاہیئں کیونکہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ  آرمی چیف نے جیمزمیٹس کو واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا اور اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا، پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردیے گئے۔

مزید پڑھیں: امریکی وزیر دفاع کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، قربانیوں کا اعتراف

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے ہورہے ہیں اور ملک میں ہونے والی ہر دہشت گردی کا تانا بانا افغانستان سے ملتا ہے کیونکہ وہاں بھارت کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر کو کہا کہ ڈو مور سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کرتا جبکہ پاکستان نے اپنی حدود میں تمام علاقوں کو کلیئر کرتے ہوئے اپنا تمام کام مکمل کرلیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع کو پاکستان میں آباد 27 لاکھ افغان مہاجرین کے حوالے سے بتایا گیا اور اُن کی باعزت واپسی پر بھی گفتگو کی گئی۔

مکمل ویڈیو دیکھیں


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں