ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مصر کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مصر کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی ،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان مصر کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے اور ہرشعبےمیں باہمی تعلقات کومزیدفروغ دیناچاہتے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصری سفیر نے علاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلااگلر نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان میں جاری امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا تھا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں