اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی الوداعی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے الوداعی ملاقات کی ، ملاقات میں ایرانی سفیر نے خطے میں امن کے لئے آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہےکہ ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لئے ایرانی سفیرکی خدمات کوسراہا جبکہ ایرانی سفیر نے خطے میں امن کے لئے آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں :نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

- Advertisement -

یاد رہے چند روز قبل جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدبا جوہ سے نیٹو کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی تھی، اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ کہ نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، اور پاکستان کی عسکری طاقت کو بھی سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم گفتگو ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں