تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یو اے ای کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان سے ملاقات

دبئی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یو اے ای کے صدر شیخ محمدبن زید النہیان سے ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پر پہنچے ، عرب میڈیا نے بتایا کہ قصر الشاطی پیلس میں یواے ای کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان نے جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

قصر الشاطی پیلس میں ہونیوالی ملاقات میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان نے جنرل عاصم منیر کو سربراہ پاک فوج کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے ان کی نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کیلئے شیخ محمد بن زید کے تعاون اور کردار کو سراہا، ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

بعدازاں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ، جس کے دوران یو اے ای کی اعلیٰ سطحی قیادت نے شرکت کی۔

اس سے قبل دورہ سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔

سرمائی کیمپ کےروایتی عرب خیمے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا اور آرمی چیف بننے پر مبارک باد دی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےپر تبادلہ خیال ہوا تھا جبکہ دفاعی اور فوجی تعاون مستحکم کرنےپر اتفاق کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -