اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاریوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران کے عزم کی تعریف کی اور مادرن وطن کے دفاع کے لیے آپریشن تیاریوں کے عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیں: امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانےمیں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نےداخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں