تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور  اسے کامیاب بنایا، اب دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے ساتھ خطے میں امن کے لیے بھی ہم نے اپنے تعاون اور مدد فراہم کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور  اس کی سب سے بھاری قیمت بھی اداکی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ’ہم نےفوجی، اقتصادی، سماجی، سیاسی طور پر سب سےزیادہ قربانیاں دیں اب وقت ہے کہ دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے‘۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کاعلاقائی امن میں بھی کردارسب سےنمایاں ہے، ہماری جانب سے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے کوششیں بھی کی گئیں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے‘۔

مزید پڑھیں: اب ہائبرڈ تنازعے کا چیلنج درپیش ہے، پروپیگنڈے سے عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے: آرمی چیف

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغانستان میں بھی امن کیلئےسب سےزیادہ کرداراداکیا کیونکہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں مگرپاکستان کا احترام اور سیکیورٹی سب سے مقدم ہے۔

Comments

- Advertisement -