گوادر: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے ’را‘ پاکستان اور پاک چین راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے،کسی کو رکاوٹ یاگڑبڑکی اجازت نہیں دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں سیمنیار سے خطاب میں جنرل راحیل شریف نے عالمی برادری سے پاکستان میں دہشتگردوں کےبیرونی سہولت کاروں کوروکنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے صاف صاف کہدیا، اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی قومی فریضہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور "کسی کو” رکاوٹ یاگڑبڑکی اجازت نہیں دیں گے، ’را‘ پاکستان اور راہداری منصوبے کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب صرف آپریشن نہیں ایک نظریہ ہے عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں اورکامیابیاں تسلیم کرے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے امن اور خوشحالی کی راہداری ہے،یہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاس ہے، اس سے بلوچستان اور گوادر کی تقدیر بدل جائے گی۔
جنرل راحیل نے کہا کہ چین سے گوادر کارگو اسی سال آنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے گوادر میں کیڈٹ کالج کے قیام کا بھی اعلان کیا۔