تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آرمی چیف کی برطانوی مشیر قومی سلامتی اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی مشیر قومی سلامتی اور سیکریٹری دفاع سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سیکریٹری دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ برطانوی سیکیورٹی ایڈوائزر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف 20 جون کو سرکاری دورے پر لندن پہنچے تھے۔ گزشتہ روز آرمی چیف نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا تھا جہاں برطانوی جنرل سر نک کارٹر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

آرمی چیف اور برطانوی جنرل کی ملاقات میں وفود کی سطح پر جیو اسٹریٹجک صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں۔ بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، غیر ملکی سرمای کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -