پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ملک کو اقتصادی اور دہشت گردی کے چیلنجز درپیش ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک کو اقتصادی اور دہشت گردی کے چیلنجز درپیش ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے تربیت مکمل کرنے والے ملکی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی، انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے تمام فریقین کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ’پاکستان کو اقتصادی اور دہشت گردی کے چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم صورت حال مسلسل تبدیل ہورہی ہے مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، نیوی کو پیشہ ورانہ مہارتوں اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں