تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، آرمی چیف

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے شرکت کی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک فوج کے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے قومی ٹیم کارکردگی کو سراہا

آرمی چیف نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ان کی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گفتگو ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاسٹ بولر سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کیا جانا چاہیے، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، آرمی چیف

تقریب کی میزبان نے کرکٹ ٹیم سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوالات کیے۔

جواب میں پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے ورلڈ کپ ہم کلوز مارجن سے ہارے اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -