کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشتگردوں اورکرپٹ مافیاز کے درمیان گٹھ جوڑ توڑنے کی ہدایت کردی، جنرل راحیل شریف نے کراچی آپریشن جاری رکھنے اور شہر میں فوجی عدالتیں بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں اہم اجلاس ہوا،آرمی چیف نے کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے دہشت گردوں ، جرائم پیشہ مافیا ، بدعنوانوں اور تشدد کرنے والوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے اہم دہشتگردوں کے مقدمات کے لیے شہر میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دی، کراچی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کا سازوسامان بھی پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن کراچی بلاتفریق جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے، یہ احکامات انہوں نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں دیئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوکراچی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان سے متعلق اقدامات پرانٹیلی جنس ایجنسیز کی کارکردگی کوسراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔
جنرل راحیل شریف نے شہر میں قیام امن کے لیے رینجرز ، پولیس،انٹیلی جنس اداروں اور خصوصاً عوام کے کردار کی تعریف کی۔
کور ہیڈ کوارٹرز کے اہم اجلاس میں کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی آئی ایس پی آر،ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی پولیس ،کمشنر اور خفیہ اداروں کے نمائندے شریک تھے، اس سے قبل آرمی چیف نے ملیر کینٹ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو ائیر ڈیفنس کمانڈنٹ کے بیج لگائے، آرمی چیف نے فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔
COAS briefed on latest security Situation in Kci.Commended all ranks of Rangers,Police,int agencies,particularly support of Kci’s people-1/5
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 25, 2015
4 significant improvement in security Envmt.Directed across the board ops will continue to eliminate terrorists,criminals&mafias from Kci-2
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 25, 2015
#COAS approved increase in number of mil courts at Kci to handle outstanding terrorist cases-4
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 25, 2015
To build capacity of Kci police,in addition to their training completed,equipment worth RS.65 million handed over to Kci Police-5
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 25, 2015
To build capacity of Kci police,in addition to their training completed,equipment worth RS.65 million handed over to Kci Police-5
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 25, 2015
Security briefing at Kci chaired by COAS.Corps Comd,DGs ISPR& Rangers,Chief secy,IGP,Comsnr,int agencies reps attend pic.twitter.com/Fb1Uq1Hnho
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) August 25, 2015