تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات، افغان امن اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں امریکی وفد کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امریکی مشن کے سربراہ جنرل اوسٹن، امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرسٹن، امریکی ناظم الامور ودیگر بھی موجود تھے، علاقائی صورت حال بالخصوص افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آپریشن ردالفساد میں پاک فوج کی کامیاب کوششوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی، جس میں وزارت امور خارجہ میں وفود کی سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ دفاع اور خارجہ امور کے حکام شامل تھے، زلمے خلیل زاد نے پاکستانی حکام کو اپنی حالیہ ملاقاتوں سے آگاہ کیا، امریکا طالبان کے درمیان مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کے لیے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا گیا، ترجمان نے کہا کہ افغان امن عمل میں پیش رفت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے باہمی مذاکراتی عمل نہایت اہیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا یہ خطے کا پانچواں دورہ ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -