منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ جی اولسن نے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ جی اولسن نے ملاقات کی.

جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی کے معاملات افغانستان سے متعلقہ امور پر خصوصی بات چیت کی گئی.

رچرڈ جی اولسن اس سے قبل پاکستان کیلئے امریکی سفیر کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اور انہیں نومبر 2015ء میں افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی امریکی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے ، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان کی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پہلی ملاقات تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں