The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف کی چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف بیکوار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف بیکوور نے ملاقات کی۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی دفاعی اور فوجی تعلقات سمیت باہمی فوجی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر خطے کی سکیورٹی بھی زیر غور آئی۔

چیک مسلح افواج کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا جبکہ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

جی ایچ کیو آمد پر جنرل جوزف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں