منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

راولپنڈی: جنرل راحیل شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان آرمی کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سے اسحاق ڈار نے ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں کی اور ملاقات میں آرمی کے بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج ملک کے قبائلئی علاقہ جات میں ضربِ عضب کے نام سے انتہائی مشکل اور دشوارگزارجنگ لڑرہی ہے جس پر آنے والے اخراجات بے پناہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں