راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نیول چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔
آرمی چیف نے ایڈمرل ذکا اللہ کی خدمات کوسراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ 8 اکتوبر سنہ 2017 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
انہیں سابق سربراہ پاک بحریہ محمد آصف سندیلہ کے بعد سنہ 2014 میں پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
پاک بحریہ میں اپنی خدمات کے دوران ایڈمرل ذکا اللہ کو نشان امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز، پرائڈ آف پرفارمنس اور اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔