اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی یہ اہم ملاقات لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اس ملاقات میں ملک میں امن و امان اور داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی، ساتھ ہی پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
مزید پڑھیں: آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق
مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سی ایم اپچ اسپتال کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا
یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی.
اس ملاقات میں خطے کی صورت حال، ملکی حالات سیکیورٹی سے متعلق مختلف اموراور داخلی سلامتی سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔