بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا حملہ آوروں کا بھر پور مقابلہ کرنے پر خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں اور شہیدوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ رات شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر چوکنے ہو کر نگرانی کرنے اور اسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے افغان حکام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی طرف سرحد کی نگرانی کا مؤثر نظام وضع کریں تاکہ مربوط سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ بارڈر پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت روکی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں جس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا اور ان کی آزادانہ نقل و حرکت روکنی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں نے 3 پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں 5 اہلکار شہید جبکہ 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں