The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے امن وامان کے قیام، قومی سلامتی سے متعلق امور اور بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے مسلح افواج کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے آپریشن ردالفساد سے متعلق اب تک کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا خصوصی طور پر زکر کیا اورفسادیوں کے خلاف پاک فوج کے عزم و حوصلے کو چٹان کے مانند مضبوط قرار دیا۔

بعد ازاں آرمی چیف قمر باجوہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والی وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں