تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’جوان قوم کی خدمت کے لیے پورے جذبے کیساتھ فرائض انجام دیں‘

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جوان قوم کی خدمت کے لیے پورے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے لاہور کور اور پنجاب رینجرز کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے فرض سے لگن کی تعریف کی، ان کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی خطاب میں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے لیے انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا اور دورے کے دوران جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے معروف کھلاڑیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوان پاکستان کا اثآثہ ہیں، کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -