The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمانی وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات پر تفیصلی تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جمعرات کے روز عمان پہنچے جہاں انہوں نے سول و عسکری قیادتوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے عمانی وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کیں اور دو طرفہ تعاون اور تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

عمانی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور سپہ سالار کے  اعزاز میں عمانی افواج  کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف آف اسٹاف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دو طرفہ فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشلمیڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں