منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

آرمی چیف کا ایٹمی اثاثوں کے حفاظتی اقدامات پراطمینان کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈٰی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ریاست ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس فارنیوکلیئر سیکیورٹی کادورہ کیا۔

اپنے دورے میں آرمی چیف نے سینٹر میں موجود جدید ترین سہولتوں اورتربیتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نےایٹمی اثاثوں کی صلاحیت اورحفاظت پراعتماد کااظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ریاست ہے اورایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی مقدس ذمہ داری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں