ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج قومی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہدا ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا کردار نمایاں رہا۔

ملک بھرمیں یوم شہدائے پولیس آج منایا جارہا ہے


واضح رہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور اہل کاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یومِِ شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں