تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی واقعہ، آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو فون کیا اور کراچی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکو فون کیا اور کراچی واقعے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو سے رابطے کے بعد امکانات ہیں کہ آئی جی اوراعلیٰ افسران چھٹی کی درخواستیں واپس لے لیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر  شیری رحمان نے آرمی چیف کے نوٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک واقعے کی وجہ سے پولیس کا مورال کم ہوا، آئی جی سے من  پسند آرڈر پر دستخط کروان اناقابل برداشت ہے،آرمی چیف کےانکوائری کےاحکامات قابل تعریف ہیں، پیپلزپارٹی کو امید ہے احکامات کےٹھوس نتائج برآمدہوں گے۔

پولیس افسران احتجاجاً چھٹیوں پر چلے گئے

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور  ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار و افسران صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا‘۔

ڈی آئی جیز کے بعد کراچی کے ایس ایس پیز نے بھی چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرائیں جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بھی45 روز چھٹیوں کی درخواست جمع کرادی علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک عبداللہ شیخ نے بھی ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کرائی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا

سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز  اورایس ایس پیز کے بعد اب ایس ایچ اوز نے بھی چھٹی پر جانے کی درخواستیں دینا شروع کردیں، تمام افسران کی درخواستیں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرکوجمع کرادی گئیں، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرتمام درخواستیں وصول کرکےخودبھی چھٹی پرچلےگئے۔ احتجاجاً رخصت پر جانے والوں میں ڈی آئی جی  آر آر ایف آصف اعجاز شیخ اور ڈی آئی جی فرانزک بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس

بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا اور چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی سے واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔

آرمی چیف کا نوٹس 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کورکمانڈر کراچی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے کراچی کے حالیہ واقعات کا نوٹس لے لیا

آرمی چیف نے کورکمانڈر کراچی کو تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ ’حالات کاجائزہ لےکرحقائق سامنےلائےجائیں‘۔

Comments

- Advertisement -