The news is by your side.

Advertisement

علی گیلانی کی بازیابی: آرمی چیف کا افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ سے اظہار تشکر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ نکسن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کا شکریہ ادا کیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے علی حیدر گیلانی کی رہائی پر افغان فورسز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ ہے ۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر نے سابق وزیراعظم کو ٹیلی فون کے ذریعے ان کے بیٹے کی کابل میں بازیابی کی اطلاع دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی تھی کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں