راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے افغانستان اور روس کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف دونوں ممالک کی سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں ہفتے افغانستان اور روس کا دورہ کریں گے۔ پہلے مرحلے میں آرمی چیف کابل جائیں گے، جہاں ان کی افغان صدر سمیت فوجی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے روابط بہتر بنانے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی جائے گی۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ روس کے دوران روسی سول و فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی جبکہ افغانستان میں امن کے لیے روس کے کردار پر بھی بات ہوگی۔
اس دوران آرمی چیف پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے جبکہ دورے میں روس سے دفاعی و فوجی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔