تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان ازبکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے فروغ سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر ازبک سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Comments

- Advertisement -