ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ جواب کی ضرورت ہوتی ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے انہیں خوش آمدید کہا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا سے خطاب کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی 320 کلو وزنی شہری کی مدد کے لیے ہدایت

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کےدفاع کے لیےمکمل طورپرتیار ہے، پاک فوج دفاع اور سیکیورٹی کے امور قومی تعاون سےانجام دیتی رہےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فوج دیگر ریاستی اداروں سےمل کر قومی ردعمل دینے کے لیے مکمل طور پر تیارہے، خطرات سے نبردآزما ہونےکیلئےقومی سطح پرجواب کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نےنیشنل سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف آف اسٹاف نے رواں برس مارچ میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں