تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی مختلف نوعیت کی حربی مشقیں دیکھیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں، افسروں کے تربیتی معیار، تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کے دوران دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بہتر طور پر آراستہ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، بہترین تربیت یافتہ فوج جنگ روکنے کا سبب ہوتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک جنگجو فوج ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

مزید پڑھیں: داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی: آرمی چیف

واضح رہے کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، داخلی صورت حال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -