لاہور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر کیا. اس دورے میں آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کی تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےا یل اوسی کے چری کوٹ اور باگسر سیکٹرز کادورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو خوف زدہ ہیں اورنہ ہی مجبور ہیں.
COAS visited Line of Control. Reviewed state of preparedness. Lauded high moral of troops.
“Pakistan is a peace loving country but we will not be intimidated or coerced. Any aggression or misadventure shall be paid back in same coin”, COAS. pic.twitter.com/RUpdCzxWeI— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 22, 2019
اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان بھی موجود تھے.
یاد رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایک خصوصی پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنے کاسوچو بھی نہیں ، بھارت جان لے، پاکستان بدل رہا ہے جنگ ہوئی تو فوجی ردعمل بھی مختلف ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے ، بھارت پاک فوج کوکوئی بھی سرپرائزنہیں دے سکتا ہم تیار ہیں، مادر وطن کادفاع اپنے خون سے کریں گے۔