جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں: آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کی جانب گامزن ہیں۔

آرمی چیف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان اور خطے میں مستقل استحکام کے وژن کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے جیو پولیٹیکل صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری کے اقتصادی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

اس سے قبل آرمی چیف نے ایک موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو کیس سے خوفزدہ ہیں اور نہ ہی مجبور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں