تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...
Array

ہمیں میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن دوست ملک ہے اور امن پر یقین رکھتا ہے.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے.

[bs-quote quote=”آپس میں‌ لڑنے کے بجائے بھوک، ناخواندگی اور بیماریوں کے خلاف جنگ لڑی جائے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ”][/bs-quote]

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشرقی اور مغربی سرحد پر کئی بار کشیدگی دیکھی، تمام تنازعات کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی حل کیا جاسکتا ہے، جنگوں سے تباہی، موت اور نقصان ہی ہوتا ہے.

جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا بھرپور حامی ہے، ہماری نئی حکومت نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ہماری مذاکرات کی پیش کش کوکمزوری نہ سمجھا جائے.

https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/280945089284510/

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ آپس میں‌ لڑنے کے بجائے بھوک، ناخواندگی اور بیماریوں کے خلاف جنگ لڑی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ مکمل طورپرختم نہیں ہوئی، ایک غیراعلانیہ جنگ کاسامنا ہے، دہشت گردی کے بعد مزید نئے خطرات کا سامنا ہے.

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نفرت، لسانیت، مذہب، ذاتی خواہشات پرسوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کیا جارہا ہے، ہمارے اپنے بچے اور بچیاں سوشل میڈیا کے ذریعے یرغمال بنائے جارہے ہیں،میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک، حقیقی اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی اوردفاعی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیاررہنا ہوگا، پاکستان 1971 ،1979 اور2001 کے ہلا دینے والے واقعات کے بعد بھی قائم ہے، ہم یہاں ہیں اور انشااللہ رہیں گے. ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں.

ان کا کہنا تھا کہ وقت ہےکہ اتحاد، ایمان اور نظم کا مظاہرہ کرتے ہوئے قربانیوں کا احترام کریں، ہم میں ماحول اورحالات کو اچھی طرح ادراک کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، ہمیں حقیقی جنگ اور سائبر وار کے لئے تیار رہنا ہوگا، میڈیا کے ذریعےسرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کرنے والوں پربھی نظررکھنا ہوگی.

آرمی چیف نے  اس موقع پر نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

Comments

- Advertisement -