کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں جاری ہیں، کروڑوں روپے کی منشیات اور اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگل شدہ اشیاء اور منشیات برآمد کر لیں۔ کوسٹ گارڈ نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ بلوچستان میں چیکنگ کے دوران مسافر کوچز سے22.5کلوگرام حشیش اور480گرام ہیروئن برآمد کی اس دوران دس اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ٹرک کی تلاشی کے دوران246بوری چھالیہ برآمد کی گئی اوردو ملزمان کو گرفتار کیا گی، ایک اور کارروائی میں چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے225کلو گرم چھالیہ برآمد کر لی گئی۔
بلوچستان میں سمندر میں چیکنگ کے دوران ایک لانچ سے4,500لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ ترجمان کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی منشیات ، غیر قانونی ڈیزل، چھالیہ اور 12اسمگلرز اور5تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔